اردو سرٹیفیکیٹ کورس سینٹر
دہلی میں اردو اکادمی غیر اردوداں حضرات کے اردو سیکھنے کی خاطر راجدھانی دہلی کے مختلف حصوں میں 7 اردو سرٹیفکیٹ کورس سینٹر (مفت) چلا رہی ہے۔ دہلی یونیورسٹی سے ملحق اس ایک سالہ کورس میں داخلے کے لیے اہلیت کی کم از کم شرط سینئر سیکنڈری ہے۔ اکادمی کی جانب سے اس کورس کے طلباء کو نصابی کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے طلبا کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہوتا ہے جن میں سرکاری ملازم، ڈاکٹر، وکیل، پولیس اہلکار، فنکار اور ڈراما نگار وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اردو اکادمی کی ایک منظور شدہ اور باقاعدہ سالانہ اسکیم ہے۔ اس کورس کا دورانیہ ایک سال ہے اور ہفتے کے پہلے 4 دنوں میں شام 6:00 بجے سے 7:00 بجے تک اس کی پڑھائی ہوتی ہے۔
اردو سرٹیفکیٹ کورس کے کلاسیز کے مراکز
1
چاند نگر سینٹر
گورنمنٹ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول چاند نگر، دہلی2
کشمیری گیٹ سینٹر
اردو اکادمی، دہلی3
شکر پور سینٹر
سرودیہ بال ودیالیہ نمبر 2، شکر پور، لکشمی نگر، دہلی 1100924
نظام الدین سینٹر
غالب اکادمی، بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی 1100135
آئی این اے، لکشمی بائی نگر سینٹر
گورنمنٹ کو ایجوکیشن سینیئر سیکنڈری اسکول، لکشمی بائی نگر، نزد آئی این اے، نئی دہلی6
جمنا وہار سینٹر
جی بی سینیئر سیکنڈری اسکول، بی بلاک، جمنا وہار (ڈائرکٹریٹ آف ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایسٹ)7
ویسٹ ونود نگر سینٹر
سرودیہ بال ودیالیہ، ویسٹ ونود نگر، دہلی ۔ 110092