انعامات
ہر سال اکادمی دہلی کے ادب، تنقید، شاعری، طنز و مزاح، ترجمہ، اردو صحافت اور پرفارمنگ آرٹس جیسے ڈرامہ، غزل گائیکی وغیرہ کے شعبوں میں ادب کے فروغ اور ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اسکالرز کو اعزاز سے نوازتی ہے۔
1,01,000 روپے کے دیگر چھ انعامات حسب ذیل ہیں۔
کتابوں پر انعامات
اکادمی ہر سال مصنفین اور ناشرین کو اعلیٰ معیار کی کتابیں لکھنے / شائع کرنے پر
انعامات سے نوازتی ہے۔ اکادمی کسی خاص سال کے مصنفین اور ناشرین سے کتابیں
روانہ کرنے کے لیے کہتی ہے اور ماہرین اس کا ناقدانہ جائزہ لیتے ہیں۔ ان کی رپورٹیں
پہلے متعلقہ ذیلی کمیٹی اور پھر حتمی منظوری کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی / گورننگ
کونسل کے سامنے رکھی جاتی ہیں۔ ان کتابوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پہلے زمرے کا انعام 10,000/- روپے اور دوسرے زمرے کا انعام 7,500/- روپے کا ہوتا ہے ۔
اس کے علاوہ ایک خصوصی انعام 11,000/- روپے کا ہوتا ہے جوسال کی بہترین کتاب کو دیا جا سکتا ہے اگر اس طرح کی کوئی کتاب اکادمی کی متعلقہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے منظور کی جاتی ہے۔