دارا شکوہ لائبریری

اکادمی میں ایک اچھی لائبریری کا بھی اہتمام ہے جس میں تقریباً 38400 کتابیں اور رسالے قارئین کے لیے دستیاب ہیں۔ لائبریری میں تقریباً 150 نایاب کتابیں بھی خاص طورسے ریسرچ اسکالرز کے لیے حوالہ کے طور پر رکھی گئی ہیں۔ اکادمی ہر سال اردو اسکالرز کے لیے کار آمد معلوم ہونے والی کتابیں اور مخطوطات بھی خریدتی ہے۔ ہندی، اردو اور انگریزی کے مختلف اخبارات اور رسالے بھی قارئین کے لیے لائبریری میں دستیاب کرائے جاتے ہیں۔