میگزین
اردو اکادمی کی جانب سے دو ماہنامہ جریدے "ایوان اردو" اور "بچوں کا ماہنامہ امنگ" شائع ہو رہے ہیں۔ ان رسالوں کی اشاعت 1987 میں شروع کی گئی تھی۔ فی الحال دونوں جریدوں کی تقریبا 12000 کاپیاں شائع ہوتی ہیں۔ ان رسائل کے لیے مضامین اور مواد دہلی اور ملک کے مختلف حصوں سے نامورادبا، شعرا اور کارٹونسٹ وغیرہ سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ دونوں جریدے پابندی سے شائع ہوتے ہیں۔ اکادمی مختلف مواقع پر خصوصی نمبر بھی شائع کرتی ہے۔ یہ رسالے رعایتی قیمتوں پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ "ایوان اردو دہلی" اور "بچوں کا ماہنامہ امنگ" کی رعایتی قیمت 15/- روپے اور 8/- روپے فی کاپی ہے اور سالانہ سبسکرپشن باالترتیب 150/- روپے اور 80/- روپے ہے۔