Your preferred website language

آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ کی زبان

اردو اکادمی، دہلی کا اردو ڈراما فیسٹول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

نئی دہلی، 16 نومبر مرزا غالبؔ کی شاعری اردو غزل کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے غزل کو محض رومان اور عشقیہ جذبات تک محدود نہ رکھا بلکہ اسے فکر و فلسفہ، انسانی داخلی کشمکش، کائناتی اسرار اور وجودی سوالات کا آئینہ بنا دیا۔ غالبؔ کی شاعری نہ صرف اردو …

ڈراما فیسٹول کے پانچویں روز کے۔ایل۔ سیگل کو شاندار خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر دہلی کے ادبی و ثقافتی حلقوں میں آج شام اردو اکادمی، دہلی کے زیرِ اہتمام جاری ڈراما فیسٹول کے پانچویں روز اُس وقت خاصی رونق دیکھی گئی جب پیروٹس ٹروپ نے اپنے نئے اسٹیج ڈرامے’’ترا راہ گزر یاد آیا (کے۔ایل۔سیگل)‘‘ کی شاندار پیشکش کی۔ ڈاکٹر سعید عالم کی تحریر و ہدایت …

اردو ڈراما فیسٹول کے چوتھے روز پریم چند کے فکشن کی شان دار پیش کش

نئی دہلی، 14 نومبر: ہندوستانی ادب میں پریم چند کی فکشن نگاری کو ایک منفرد اور ممتاز مقام حاصل ہے۔ اُن کی کہانیوں میں فکر و فلسفہ کی گہرائی، سماجی حقیقتوں کی پیش کش اور حقیقت نگاری کا درخشاں رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ پریم چند کی تحریروں میں جذباتیت کے بجائے حقائق پر مبنی …

ڈراما فیسٹول کے تیسرے روز منٹو کی کہانی ’’جیب کترا‘‘ کی متاثر کن پیشکش

نئی دہلی۔13 نومبر سعادت حسن منٹو کا شمار اردو افسانے کے اُن چند نادر تخلیق کاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے زندگی کی تلخ حقیقتوں اور معاشرتی برائیوں کو بے باکی اور جرأت کے ساتھ قلم بند کیا۔انھوں نے اپنے قلم کے زور سے سماج کے دوہرے چہروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ …

اردو اکادمی دہلی کا ڈراما فیسٹول جاری، دوسرے دن ’’پہلے آپ‘‘ کی شاندار پیشکش

نئی دہلی۔12   نومبر اردو اکادمی دہلی کے زیرِ اہتمام چھ روزہ 35واں اردو ڈراما فیسٹول منڈی ہاؤس کے شری رام سینٹر میں 10 سے 15 نومبر تک جاری ہے۔فیسٹول کے دوسرے دن 11 نومبر کو لکھنؤ کے پس منظر میں ڈراما ’’پہلے آپ‘‘ پیش کیا گیا، جو ایک طنزیہ اور تہذیبی نوعیت کا ڈراما …

اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام۳۵واں اردو ڈراما فیسٹول کا آغاز

نئی دہلی۔۱۱۔نومبر ڈراما ادب کی وہ صنف ہے جس میں زندگی کے حقائق، احساسات اور مظاہر کو کرداروں اور مکالموں کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے۔ معروف فلسفی و نقاد ارسطو کے مطابق ڈراما انسانی اعمال کی تقلید ہے، یعنی یہ انسانی زندگی کو پیش کرنے کا دلچسپ اور مؤثر ذریعہ ہے۔اردو ڈرامے کی ایک …

اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام چار روزہ ’’جشنِ اردو‘‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

نئی دہلی، ۳؍ نومبر: اردو اکادمی دہلی کا نمایاں سالانہ پروگرام ’’جشنِ اردو‘‘ اس سال بھی بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔سندر نرسری ،جو ہمایوں کے مقبرے کے قریب دہلی کے اہم تفریحی مقامات میں سے ایک ہے ،کے سرسبز و شاداب ماحول میں، مصنوعی نہروں، انواع و اقسام کے پھولوں، پیڑ پودوں اور …

اردو اکادمی، دہلی کا چار روزہ ’’جشنِ اردو‘‘— تیسرا دن

نئی دہلی۔۲؍نومبر ’’جشنِ اردو‘‘ نہ صرف زبان و ادب کے فروغ کی علامت ہے بلکہ دہلی کی گنگا جمنی تہذیب اور ثقافتی ہم آہنگی کی بہترین مثال بھی ہے۔ دہلی حکومت ہمیشہ سے فن و ثقافت کو عوام کے قریب لانے کی کوشش کرتی رہی ہے تاکہ نئی نسل اپنی تہذیبی وراثت سے جڑ سکے۔ …

اردو اکادمی، دہلی کا چار روزہ ’’جشنِ اردو‘‘ کا دوسرا دن

نئی دہلی، یکم نومبر ’’بیت بازی جیسے ادبی مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ مکمل تیاری اور مشاقی کے ساتھ ان مقابلوں میں شریک ہوں۔ غیر معیاری اور بے وزن اشعار سے پرہیز کریں، معروف شعراء کے کلام کا انتخاب کریں لیکن اشعار کی کیفیت، تلفظ اور …

اردو اکادمی ،دہلی کے زیر اہتمام چار روزہ’’جشن اردو‘‘ کا آغاز

اردو زبان میں جو مٹھاس ہے، وہ دنیا کی دیگر زبانوں میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ یہ ایک ایسی زبان ہے جس نے محبتوں کی خوشبو اور تہذیبوں کے رنگ لیے ہوئے دنیا کے ہر خطے میں اپنی پہچان مستحکم کی ہے۔ اردو کی یہی حلاوت غیر اردو داں طبقے کو اردو زبان و ادب …