نئی دہلی، 14 اگست
اردو اکادمی، دہلی، اسکولوں کے طلبا و طالبات میں تعلیم کا ذوق و شوق اور مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہر سال تعلیمی مقابلے منعقد کرتی ہے۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبا و طالبات کو انعامات دیے جاتے ہیں، جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کنسولیشن انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔
یہ مقابلے 20 اگست 2025ء سے 8 ستمبر 2025ء تک ’’قمر رئیس سلور جوبلی آڈیٹوریم‘‘، اردو اکادمی، دہلی، سی۔پی۔او۔ بلڈنگ، کشمیری گیٹ، دہلی میں منعقد ہوں گے۔ ان میں دہلی کے پرائمری تا سینئر سیکنڈری اردو اسکولوں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔
پرنسپل صاحبان سے گزارش ہے کہ اپنے اسکول کے ان طلبا کے نام، جو مقابلوں میں شرکت کرنا چاہیں، دفتر اردو اکادمی کو 18 اگست 2025ء تک لازمی بھیج دیں۔ مقابلے میں آنے والے طلبا کے لیے شناختی کارڈ ضروری ہوگا، بصورتِ دیگر پرنسپل کے دستخط شدہ عارضی شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ نتائج کا اعلان موقعے پر موجود اکادمی کے جج صاحبان کریں گے اور ان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
گزشتہ سال سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکول کو مبلغ اکیس ہزار روپے (Rs.21,000/-) کا انعام اور بہترین شرکت کرنے والے اسکول کو بھی مبلغ اکیس ہزار روپے(Rs.21,000/-)کا انعام دیا جا رہا ہے۔
ان مقابلوں میں غزل سرائی، تقریری، فی البدیہہ تقریری، اردو ڈراما، سوال و جواب (کوئز) مضمون نویسی و خطوط نویسی، اردو خوشخطی، امنگ پینٹنگ، بیت بازی، گروپ سانگ (پرائمری زمرہ)، بلند خوانی (پرائمری زمرہ) شامل ہیں۔
Schedule of competitions
Rules and Regulations of Competition