تعلیمی اور امنگ پینٹنگ مقابلے

اُردو اکادمی، دہلی1985 سے اسکولوں کے طلبا و طالبات میں تعلیم کا ذوق و شوق پیدا کرنے اور ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے تعلیمی و ثقافتی مقابلے منعقد کرتی ہے۔ ان مقابلوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں / سرکار سے امداد یافتہ اسکولوں اور سرکار سے منظورشدہ اسکولوں کے پرائمری سے سینئر سیکنڈری سطح کے اردو طلبا شرکت کرتے ہیں۔ ان مقابلوں میں تقریباً 1400 طلباء شرکت کرتے ہیں اور تقریباً 200 طلبا کو ہرسال اکادمی کی جانب سے نقدانعامات، میمینٹو اور سرٹیفکیٹ دیے جاتے ہیں۔ تعلیمی اور ثقافتی مقابلوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

نمبر شمار مقابلے کا نام زمرہ
1 غزل سرائی مقابلہ برائے طلبا و طالبات سینئر سیکنڈری زمرہ
2 غزل سرائی مقابلہ برائے طلبا و طالبات سیکنڈری زمرہ
3 غزل سرائی مقابلہ برائے طلبا و طالبات مڈل زمرہ
4 تقریری مقابلہ برائے طلبا و طالبات سینئر سیکنڈری زمرہ
5 تقریری مقابلہ برائے طلبا و طالبات سیکنڈری  زمرہ
6 فی البدیہہ تقریری مقابلہ برائے طلبا و طالبات سینئر سیکنڈری زمرہ
7 مضمون نویسی اور خطوط نویسی مقابلہ برائے طلبا و طالبات پرائمری، مڈل، سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری زمرہ
8 اردو خوشخطی مقابلہ برائے طلبا و طالبات پرائمری، مڈل، سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری زمرہ
9 اردو ڈراما مقابلہ برائے طلبا و طالبات سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری زمرہ
10 اردو ڈراما مقابلہ برائے طلبا و طالبات مڈل زمرہ
11 امنگ پینٹنگ مقابلہ برائے طلبا و طالبات پرائمری سے سینئر سیکنڈری زمرہ
12 کوئز (سوال و جواب )مقابلہ برائے طلبا و طالبات سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری زمرہ
13 کوئز مقابلہ مڈل زمرہ
14 بیت بازی مقابلہ برائے طلبا و طالبات مڈل زمرہ
15 بیت بازی مقابلہ برائے طلبا و طالبات سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری زمرہ

ان مقابلوں میں پہلی چار پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اکادمی کی جانب سے شیلڈ/ میمنوٹوز اور سرٹیفیکیٹ کے ساتھ نقد انعام دیا جاتا ہے۔ ٹیم پرائز اور انفرادی انعام کے لیے انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے:

حوصلہ افزا انعام تیسرا انعام دوسرا انعام پہلا انعام
3000 روپے 4000 روپے 5000 روپے 6000 روپے ٹیم کے انعامات
750 روپے 1000 روپے 1500 روپے 2500 روپے انفرادی انعام

امنگ پینٹنگ مقابلہ (تیسری سے پانچویں جماعت، چھٹی سے آٹھویں اور نویں سے بارہویں جماعت)

پہلا انعام دوسرا انعام تیسرا انعام حوصلہ افزا انعام
- /3000    روپے  فی زمرہ - /2000   روپے  فی زمرہ - /1500   روپے فی زمرہ - /1000   روپے فی زمرہ