سمینار اور توسیعی خطبات

اکادمی نے مختلف موضوعات اور شخصیات پر سمیناراور ادبی اجتماعات منعقد کرکے عوام میں شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اکادمی سمیناروں کے ساتھ ہی توسیعی خطبات کا بھی اہتمام کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک مباحثہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں اردو ادب کے موجودہ منظر نامے میں تبدیلیوں پر بحث کی جاتی ہے۔ ادباء اور ریسرچ اسکالرز کے لیے اکادمی ان سمیناروں کی کارروائی کوشائع کرتی ہے۔ ان ادبی سمیناروں میں ہندوستان بھر کے اسکالرز شرکت کرتے ہیں اور مختلف موضوعات پر قیمتی مقالے پیش کرتے ہیں۔

سمینار اور توسیعی خطبات کی جھلکیاں

نئے پرانے چراغ

ہر سال اکادمی ایک پانچ روزہ ادبی اجتماع "نئے پرانے چراغ" کا انعقاد کرتی ہے جس میں اردو شعراء اور اسکالرز (سینئرز اور جونیئرز) اپنے مقالے، افسانے، مختصر کہانیاں، خاکے اور غزلیں پیش کرتے ہیں۔ یہ ایک بہت ہی مقبول پروگرام ہے جس میں ابھرتے ہوئے مصنفین، شعراء اور اسکالرز کو اپنی صلاحیت پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ نئے مصنفین پر مشتمل اس پروگرام میں خاص طور پر دہلی کی یونیورسٹیوں کے ریسرچ اسکالرز اپنے سینئرز اوراساتذہ کی موجودگی میں ادبی شخصیات، اردو ادب، تاریخ وغیرہ پر اپنے مقالے پیش کرتے ہیں تاکہ ان کی بہتررہنمائی اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہو سکے۔ پروگرام میں تخلیقی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نئے اور پرانے مصنفین اپنی تخلیقی تحریریں پیش کرتے ہیں۔ پروگرام میں "مشاعرہ " بھی شامل ہے جس میں نئے اور پرانے شعرا اپنے فن کا جوہر دکھاتے ہیں۔ اس پانچ روزہ ادبی اجتماع "نئے پرانے چراغ" میں ہر سال تقریباً 104 ریسرچ اسکالرز اور تخلیقی مصنفین اور تقریبا 240 شعرا شرکت کرتے ہیں۔

نئے پرانے چراغ کی جھلکیاں