اکادمی ہر سال مختلف موضوعات پر سمینار منعقد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ا   یسے مذاکرے بھی منعقد   کیے جاتے ہیں جن میں بد   لتے حالات میں اردو ادب کا موجودہ منظرنامہ، عصری مسائل اور ادبی و تنقیدی مباحث شامل ہوتے ہیں۔ سمیناروں کے    لیے ا  یسے موضوعات کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اردو ادب کی تمام اصناف کا احاطہ کرسکیں نیز اردو اسکالرز سمینار میں پڑھے    گئےمقالوں سے استفادہ کرکے ادبی و فنی روایتوں سے واقف ہوسکیں اور اس سے اکادمی کابنیادی مقصد اردو ادب کا فروغ بھی ہو۔