کتابوں کا میلہ
اردو اکادمی، دہلی ایک معروف اشاعتی ادارہ بھی ہے۔ اکادمی نے اب تک 185سے زائد کتابیں شائع کی ہیں۔ زبان کے فروغ اور کتابوں کی فروخت کے لیے لازمی ہے کہ کتاب میلوں میں شرکت کی جائے جو وقتاً فوقتاً پورے ہندوستان میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ اکادمی اس پر ہمیشہ کام کرتی رہی ہے اور ملک بھر میں منعقد ہونے والے عالمی کتاب میلہ، دہلی کتاب میلہ اور اردو کتاب میلہ وغیرہ کا حصہ بنتی رہی ہے۔ اردو اکادمی، دہلی نصابی کتابوں اور دیگر ضمنی کتابوں کی فروخت اور تقسیم کے لیے ملک بھر میں این سی ای آر ٹی کی اردو اشاعت کی واحد تقسیم کار بھی ہے۔