This post is also available in: English (English)
ہمارے ماہنامہ رسائل خریدنے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے شرائط و ضوابط:
- ایجنسی کی رکنیت شروع کرنے کےلیے ماہنامہ میگزین کی 5 کاپیوں کا کم از کم آرڈر.
- رسائل کی کاپیاں خریدنے کے لیے کمیشن کی شرح:
(a) پانچ کاپیوں تک صفر (b) 10 سے 25 کاپیوں تک 25% (c) 26 سے 50 کاپیوں تک 30% (d) 51 سے 100 کاپیوں تک 35% (e) 100 سے زیادہ کاپیوں کے لیے 40% - ڈاک سے بھیجے جانے والے پیکٹ کمیشن کاٹ کر باقی رقم کے لیے وی پی پی سے ارسال ہوںگے۔
- آرڈر کے ساتھ ’’ایوانِ اردو‘‘ کے لیے فی کاپی پندرہ روپے اور ’’امنگ‘‘ کے لیے فی کاپی آٹھ روپے بطورِ زرِ ضمانت بذریعہ منی آرڈر یا بینک ڈرافٹ جو سکریٹری اردو اکادمی، دہلی کے نام ہو، بھیجنا لازمی ہے ورنہ ایجنسی کے خط پر غور نہیں کیا جاسکے گا۔ چیک صرف دہلی کے برانچ کا ہی قابلِ قبول ہوگا۔
- زرِ ضمانت دفتر میں محفوظ رہے گا اور کبھی ایجنسی بند کی گئی تو واپس کردیا جائے گا۔
- ایجنسی کے دوران میں کسی مہینے وی پی پی واپس ہوئی تو پوسٹیج وغیرہ کا جو نقصان ہوگا وہ زرِ ضمانت میں سے منہاکردیا جائے گا اور ایجنسی بند ہونے پر باقی ماندہ رقم واپس کی جائے گی۔
Quick Links
Last Updated : 21/09/2023
Hit Counter: 13645