بہت سے لوگوں کو میں بھی غلط سمجھتا ہوں بہت سے لوگ مجھے بھی برا بتاتے ہیں اسعد بدایونی
Category Archives: Sher of the Day
Sher – 17
Sher – 16
چاند بھی حیران دریا بھی پریشانی میں ہے عکس کس کا ہے کہ اتنی روشنی پانی میں ہے فرحت احساس
Sher – 15
میں نے بھی دیکھنے کی حد کر دی وہ بھی تصویر سے نکل آیا شہپر رسول
Sher – 14
نہ آئے موت خدایا تباہ حالی میں یہ نام ہوگا غم روزگار سہ نہ سکا معین احسن جذبی
Sher – 13
روئیں نہ ابھی اہل نظر حال پہ میرے ہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ اسرار الحق مجاز
Sher – 12
یہ مانا زندگی ہے چار دن کی بہت ہوتے ہیں یارو چار دن بھی فراق گورکھپوری
Sher – 11
میرا بچپن بھی ساتھ لے آیا گاؤں سے جب بھی آ گیا کوئی کیفی اعظمی
Sher – 10
کون سی بات ہے جو اس میں نہیں اس کو دیکھے مری نظر سے کوئی شہریار
Sher – 9
ایک دن دیکھنے کو آ جاتے یہ ہوس عمر بھر نہیں ہوتی ابن انشا
Sher – 8
نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں حسرت موہانی