میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبی تو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں سلطان اختر
Category Archives: Sher of the Day
Sher – 66
Sher – 65
آسمانوں پہ اڑو ذہن میں رکھو کہ جو چیز خاک سے اٹھتی ہے وہ خاک پہ آ جاتی ہے فرتاش سید
Sher – 64
چلے آیا کرو میری طرف بھی! محبت کرنے والا آدمی ہوں انور شعور
Sher – 63
وہ پھول سر چڑھا جو چمن سے نکل گیا عزت اسے ملی جو وطن سے نکل گیا امیر مینائی
Sher – 62
اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائے جس میں انسان کو انسان بنایا جائے گوپال داس نیرج
Sher – 61
دل روتا ہے چہرا ہنستا رہتا ہے کیسا کیسا فرض نبھانا ہوتا ہے عالم خورشید
Sher – 60
بڑی حیرت میں ہیں میری ہتھیلی دیکھنے والے لکیریں کچھ بتاتی ہیں نتیجہ کچھ نکلتا ہے خان محمد رضوان
Sher – 59
اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھے مرے اندر سے سبھی رنگ تمہارے نکلے سالم سلیم
Sher – 58
ایک میں ہوں اور دستک کتنے دروازوں پہ دوں کتنی دہلیزوں پہ سجدہ ایک پیشانی کرے مہتاب حیدر نقوی
Sher – 57
کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں فاطمہ حسن