تجھ سے ملنے کی تمنا بھی بہت ہے لیکن آنے جانے میں کرایہ بھی بہت لگتا ہے راحت اندوری
Category Archives: Sher of the Day
Sher – 28
Sher – 27
گلی کا عام سا چہرہ بھی پیارا ہونے لگتا ہے محبت میں تو ذرہ بھی ستارا ہونے لگتا ہے احمد عطاء اللہ
Sher – 26
ایک پرندہ چیخ رہا ہے مسجد کے مینارے پر دور کہیں گنگا کے کنارے آس کا سورج ڈھلتا ہے نور بجنوری
Sher – 25
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کی بڑی آرزو تھی ملاقات کی بشیر بدر
Sher – 24.5
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد آج کا دن گزر نہ جائے کہیں ناصر کاظمی
Sher – 24
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔ قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا امیر مینائی
Sher – 23
کیسے کہہ دوں کہ ملاقات نہیں ہوتی ہے روز ملتے ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے شکیل بدایونی
Sher – 22
نقشہ اٹھا کے کوئی نیا شہر ڈھونڈیئے اس شہر میں تو سب سے ملاقات ہو گئی ندا فاضلی
Sher – 21
غیروں سے تو فرصت تمہیں دن رات نہیں ہے ہاں میرے لیے وقت ملاقات نہیں ہے لالہ مادھو رام جوہر
Sher – 20
دوستوں سے ملاقات کی شام ہے یہ سزا کاٹ کر اپنے گھر جاؤں گا مظہر امام