ریل دیکھی ہے کبھی سینے پہ چلنے والی یاد تو ہوں گے تجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے ہم نعمان شوق
Category Archives: Sher of the Day
Sher – 74
Sher – 73
بس ایک پل کے لیے مجھ کو روشنی ملتی وہ ایک پل تو مرا کامیاب کر دیتا منیر ہمدم
Sher – 72
سمٹے ہوئے جذبوں کو بکھرنے نہیں دیتا یہ آس کا لمحہ ہمیں مرنے نہیں دیتا ذکی طارق
Sher – 71
کچھ نہیں بولا تو مر جائے گا اندر سے شجاعؔ اور اگر بولا تو پھر باہر سے مارا جائے گا شجاع خاور
Sher – 70
بے مصرف بے حاصل دکھ جینے کے نا قابل دکھ عبد الاحد ساز
Sher – 69
رات کو جیت تو پاتا نہیں لیکن یہ چراغ کم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے عرفان صدیقی
Sher – 68
آپ کے جاتے ہی ہم کو لگ گئی آوارگی آپ کے جاتے ہی ہم سے گھر نہیں دیکھا گیا عبداللہ جاوید
Sher – 67
جب سرابوں پہ قناعت کا سلیقہ آیا ریت کو ہاتھ لگایا تو وہیں پانی تھی مظفر حنفی
Sher – 66
میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبی تو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں سلطان اختر
Sher – 65
آسمانوں پہ اڑو ذہن میں رکھو کہ جو چیز خاک سے اٹھتی ہے وہ خاک پہ آ جاتی ہے فرتاش سید