Your preferred website language

آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ کی زبان

اردو اکادمی دہلی کا ڈراما فیسٹول جاری، دوسرے دن ’’پہلے آپ‘‘ کی شاندار پیشکش

نئی دہلی۔12   نومبر اردو اکادمی دہلی کے زیرِ اہتمام چھ روزہ 35واں اردو ڈراما فیسٹول منڈی ہاؤس کے شری رام سینٹر میں 10 سے 15 نومبر تک جاری ہے۔فیسٹول کے دوسرے دن 11 نومبر کو لکھنؤ کے پس منظر میں ڈراما ’’پہلے آپ‘‘ پیش کیا گیا، جو ایک طنزیہ اور تہذیبی نوعیت کا ڈراما …

اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام۳۵واں اردو ڈراما فیسٹول کا آغاز

نئی دہلی۔۱۱۔نومبر ڈراما ادب کی وہ صنف ہے جس میں زندگی کے حقائق، احساسات اور مظاہر کو کرداروں اور مکالموں کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے۔ معروف فلسفی و نقاد ارسطو کے مطابق ڈراما انسانی اعمال کی تقلید ہے، یعنی یہ انسانی زندگی کو پیش کرنے کا دلچسپ اور مؤثر ذریعہ ہے۔اردو ڈرامے کی ایک …

اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام چار روزہ ’’جشنِ اردو‘‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

نئی دہلی، ۳؍ نومبر: اردو اکادمی دہلی کا نمایاں سالانہ پروگرام ’’جشنِ اردو‘‘ اس سال بھی بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔سندر نرسری ،جو ہمایوں کے مقبرے کے قریب دہلی کے اہم تفریحی مقامات میں سے ایک ہے ،کے سرسبز و شاداب ماحول میں، مصنوعی نہروں، انواع و اقسام کے پھولوں، پیڑ پودوں اور …

اردو اکادمی، دہلی کا چار روزہ ’’جشنِ اردو‘‘— تیسرا دن

نئی دہلی۔۲؍نومبر ’’جشنِ اردو‘‘ نہ صرف زبان و ادب کے فروغ کی علامت ہے بلکہ دہلی کی گنگا جمنی تہذیب اور ثقافتی ہم آہنگی کی بہترین مثال بھی ہے۔ دہلی حکومت ہمیشہ سے فن و ثقافت کو عوام کے قریب لانے کی کوشش کرتی رہی ہے تاکہ نئی نسل اپنی تہذیبی وراثت سے جڑ سکے۔ …