سمٹے ہوئے جذبوں کو بکھرنے نہیں دیتا یہ آس کا لمحہ ہمیں مرنے نہیں دیتا ذکی طارق
Author Archives: admin
Sher – 72
Sher – 71
کچھ نہیں بولا تو مر جائے گا اندر سے شجاعؔ اور اگر بولا تو پھر باہر سے مارا جائے گا شجاع خاور
Sher – 70
بے مصرف بے حاصل دکھ جینے کے نا قابل دکھ عبد الاحد ساز
Sher – 69
رات کو جیت تو پاتا نہیں لیکن یہ چراغ کم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے عرفان صدیقی
Sher – 68
آپ کے جاتے ہی ہم کو لگ گئی آوارگی آپ کے جاتے ہی ہم سے گھر نہیں دیکھا گیا عبداللہ جاوید
Sher – 67
جب سرابوں پہ قناعت کا سلیقہ آیا ریت کو ہاتھ لگایا تو وہیں پانی تھی مظفر حنفی
اردو اکادمی دہلی کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ اور اردو تھیٹر ورکشاپ کا شاندار اختتام
نئی دہلی، 25 جون اردو زبان و ثقافت کے فروغ اور اسکولی بچوں کی شخصیت سازی کے مقصد سے اردو اکادمی دہلی کی جانب سے اکیس روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 15 مئی سے 4 جون 2025 تک جاری رہا۔ اسی کے ساتھ 20 مئی تا 20 جون 2025 اردو تھیٹر ورکشاپ …
Continue reading “اردو اکادمی دہلی کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ اور اردو تھیٹر ورکشاپ کا شاندار اختتام”
Sher – 66
میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبی تو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں سلطان اختر
Sher – 65
آسمانوں پہ اڑو ذہن میں رکھو کہ جو چیز خاک سے اٹھتی ہے وہ خاک پہ آ جاتی ہے فرتاش سید
Sher – 64
چلے آیا کرو میری طرف بھی! محبت کرنے والا آدمی ہوں انور شعور