اردو اکادمی، دہلی سے شائع ہونے والے اردو کے چھوٹے اخبارات ، ماہانہ رسائل وغیرہ کو بغرضِ تعاون اشتہارات دیتی ہے۔اس اسکیم کو وسعت دیتے ہوئے اکادمی کی سرگرمیوں کے وقتاً فوقتاً اشتہارات شائع کرائے گئے تاکہ اکادمی کے کاموں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہونے کے ساتھ ساتھ ان اخبارات و رسائل کی مدد بھی ہوسکے جن کے مالکان باوجود پوری محنت و صلاحیت کے ان کی اشاعت جاری رکھنے سے قاصر رہتے ہیں کیوں کہ یہ اخبارات اردو زبان کی ترویج و ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔