کتابیں شا ئع کرنے کے لیے اکادمی ہر سال مصنّفین کو مالی تعاون دیتی ہے۔اس اسکیم میں شامل ہونے کے لیے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مصنفین سے مسودات طلب کیے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کی بنیادی شرائط میں مصنفین کی دہلی کی کم از کم دس سال کی شہریت لازمی ہے۔یہ مالی تعاون کتاب کی طباعت پر آنے والے خرچ کا ٪85 یا پچیس ہزار روپے جو بھی کم ہو ، وہ دیا جاتا ہے۔ اس اسکیم میں اس بات کا لحاظ رکھاجاتا ہے کہ ا یسے مصنفّین کی کتابیں شا ئع کرائی جائیں جن کی مالی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ اپنی تصنیفات خود شا ئع کراسکیں۔