اردو اکادمی، دہلی ادبیوں، شاعروں، صحافیوں اور خطاطوں کی خدمت میں سالانہ اعزازات بھی پیش کرتی ہے۔ ایک ایوارڈ کل ہند سطح پر آخری مغل تاجدار’’ بہادر شاہ ظفر‘‘ کے نام سے معنون ہے جو ایسے ادیب/ صحافی/ شاعر/دانشور کو دیا جاتا ہے جس نے طویل مدت تک اردو زبان و ادب کی آبیاری کی ہو۔ اس کے علاوہ ایک ایوارڈ   دہلی کی علمی، ادبی شخصیت کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں ’’پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی‘‘ کے نام سے دیا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ تحقیق و تنقید، شاعری، تخلیقی نثر،صحافت، ترجمہ، طنز و مزاح، بچوں کا ادب، سائنسی ادب، اردو ڈراما و دیگرفنونِ لطیفہ،
کل ہند ایوارڈ برائے فروغِ اردو زبان و ادب و تہذیب اورکل ہند ایوارڈ برائے سائنسی ادب پیش  کیے جاتے ہیں۔