اُردو اکادمی غیر اُردو داں حضرات کو اُردو سکھانے کے    لیے   دہلی کے مختلف علاقوں میں ایک سالہ اردوسرٹیفکیٹ کورس چلاتی ہے۔ یہ کورس دہلی یونیورسٹی سےمنظور شدہ ہے۔ اس کورس میں    بارہویں پاس غیراردو داں خواتین اور حضرات کو شام کے وقت اُردو سرٹیفکیٹ کورس کے تحت ابتدا سے اُردو پڑھائی جاتی ہے۔ ان طلبا کے    لیے مفت کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔