This post is also available in: English (English)

اردو اخبارات و رسائل کو اشتہارات

اکادمی دہلی سے شائع ہونے والے اردو کے چھوٹے اخبارات ، ماہانہ رسائل وغیرہ کو بغرضِ تعاون اشتہارات دیتی ہے تاکہ ان اخبارات و رسائل کی مدد بھی ہوسکے جن کے مالکان باوجود پوری محنت و صلاحیت کے ان کی اشاعت جاری ر کھنے سے قاصر ر   ہتے ہیں۔

اردو اسکولوں کی لائبریریوں کو رسائل اور بچوں کی کتابوں کی فراہمی

اردو اکادمی اردو اسکولوں کی لائبریریوں میں ایسے رسالے اور کتابیں فراہم کرتی ہے جو طلبا و اساتذہ کے   لیے مفید ہوں اور ان سےاردو کا فروغ اور طلبا کی معلومات میں اضافہ ہو   سکے جس میں اردو اکادمی کا مقبول رسالہ ’’بچوں کاماہنامہ امنگ‘‘ خصوصیت سے شامل ہے۔ اس رسالے میں معلوماتی مضامین ، دلچسپ کہانیاں ، کامکس اور بچوں سے متعلق مختلف موضوعات پر نظمیں شامل رہتی ہیں۔

بزرگ مصنّفین/ شعراء/ صحافیوں کو ماہانہ مالی اعانت (پنشن)

اکادمی اردو کے ا یسے ضرورت مند بزرگ ادیبوں، شاعروں اورصحافیوں وغیرہ کو جن کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ ہو ماہانہ وظیفہ دیتی ہے۔ اس اسکیم میں اردو کے نامور ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں یا ان کے پس ماندگان کو شامل کیا جاتا ہے۔

اردو ٹاپرز کو انعامات

اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے دہلی کی تینوں مرکزی یونیورسٹیوں کے اردو زبان میں ایم فل، ایم۔ اے ، بی۔ ایڈ، بی۔ اے آنرس ، ای۔ٹی۔ای اور سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ،دہلی و جامعہ بورڈ کےسینئر سیکنڈری میں اول اور دوم حیثیت سے کامیاب طلبہ کو ان کی حوصلہ افزائی کے   لیے نقد انعامات ، سند اور اکادمی کا مومینٹو   پیش کیا جاتا ہے۔

تعلیمی مقا     بلے اور امنگ    پینٹنگ مقا     بلے

اکادمی ہر سال پرائمری سے سینئر سیکنڈری سطح تک تعلیمی و ثقافتی مقا  بلے مثلاً مضمون نویسی،تقاریر، سوال و جواب (کوئز) معلوماتِ عامہ، بیت بازی، اردو ڈراما اور امنگ پینٹنگ مقا بلے منعقد کراتی ہے۔ مقا  بلے میں جیتنے والےطلبا کی حوصلہ افزائی کے   لیے نقد انعامات، سند اور اکادمی کامومینٹو پیش کیا جاتا ہے۔

کوچنگ کلاسیز

اردو اکادمی، دہلی اردو کوچنگ سینٹرز چلاتی ہے۔ یہ کوچنگ ان طلبا کے   لیے کافی سودمندہے جو اردو کےمختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرتے ہیں، جن میں ای ٹی ای،سی ٹیٹ، بی ایڈ، ٹی جی ٹی اردو کے امتحانات شامل ہیں۔ان کے علاوہ کیریئر کاؤنسلنگ بھی کرائی جاتی ہے۔