اکادمی ہر سال ’’جشنِ اردو ‘‘ کا اہتمام کرتی ہے۔ اس جشن میں دہلی کی قدیم تہذیب اور ادبی روایات سے نئی نسل کو متعارف کرایاجاتا ہے۔اس پروگرام میں ممتاز و معروف فنکاروں اور گلوکاروں کے ذریعہ قصہ گوئی، شامِ غزل، داستان گوئی، صوفیانہ کلام، قوالی،چار بیت اور ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں جن کو جشنِ اردو میں شامل شائقین کافی پسند کرتے ہیں اور فنکاروں کی پیش کش کو خوب سرا ہتے ہیں اور اس کے ذریعے اردو اکادمی کا بنیادی مقصد اردو کا فروغ بھی ہوتا ہے۔کالج سطح پر دہلی کے طلبا بیت بازی، ڈرامے اور مختلف پروگرام پیش کرتے ہیں جو ان کی تربیت کا ذریعہ بنتے ہیں۔مذکورہ پروگرام میں کتابوں کی نمائش،کیریئرگائڈینس اور مختلف علوم وفنون کی نمائش،خطاطی اور کھانے کے اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں۔