اکادمی ممتاز و معروف ملکی اور غیرملکی قلمکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ادبی و ثقافتی شاموں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ نیز اس کے ساتھ ہی بزرگ ادبا و شعرا کے ساتھ شاموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ تاکہ سینئر قلمکاروں کی خدمات کا اعتراف ہو اور نئی نسل ہمارے بزرگوں کی اردو زبان و ادب کے تئیں کوششوں اور کاوشوں سے آشنا ہو سکے۔ نیز ہم سے جدا ہونے والے ادبا و شعرا کے تعزیتی جلسے بھی منعقد   کیے جاتے ہیں۔