اُردو اکادمی قومی تعلیمی مشن کے تحت ناخو اندگی   دور کرنے کی غرض سے ایک اسکیم پر عمل کر رہی ہے۔ ہر سال اکادمی دہلی کے مختلف علاقوں میں اردو لٹریسی سینٹر قائم کرتی ہے۔ یہ اسکیم کم آمدنی والے اردو علاقوں کی خواتین کے درمیان اردو خواندگی کی شرح بڑھانے کی غرض سے جاری کی گئی تھی جوبہت مقبول ہے۔ ان مراکز پر کتابیں، کاپیاں، چاک، بلیک بورڈز، دریاں، پینسلیں اور ربڑ مفت اردو اکادمی کے خرچ پر فراہم کرائی جاتی ہیں ۔