اکادمی ہر سال اردو میں شا ئع ہونے والی بہترین کتابوں پر انعامات دیتی ہے۔ ساتھ ہی ایک یا دو اردو ناشرین کو اعلیٰ معیار کی کتابیں شا ئع کرنے کے لیے انعامات پیش کیے جاتے ہیں۔ اس اسکیم میں شامل ہونے کے لیے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مصنفین اور ناشرین سے شا ئع شدہ کتابیں طلب کی جاتی ہیں۔ اس اسکیم کی بنیادی شرائط میں مصنفین کی دہلی کی کم از کم دس سال کی شہریت لازمی ہے۔