اردو اکادمی، دہلی پانچ روزہ ادبی اجتماع ’’نئے پرانے چراغ‘‘ کا انعقاد کرتی ہے جس میں دہلی سے تعلق رکھنے والے اردو زبان و ادب کے مختلف اصناف کے قلم کار شرکت کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں نئے لکھنے والوں خاص طور سے دہلی کی یونیورسٹیوں کے ریسرچ اسکالرز کو مدعو کیا جاتا ہے جہاں وہ اپنی ادبی کاوشیں برگزیدہ ادبی شخصیات اور کہنہ مشق اساتذہ کی موجودگی میں پیش کرتے ہیں تاکہ بزرگ ادیب ان کی اصلاح و تربیت کرسکیں۔ اس پروگرام کا اہم حصہ محفل مشاعرہ ہے جس میں دہلی کے بزرگ اور جواں عمرشعرا اپنا کلام پیش کرتے ہیں اور اساتذہ ان کے کلام کی اصلاح اورشاعری کے فنون سے واقف کراتے ہیں۔