This post is also available in: English (English)

ہمارے ماہنامہ رسائل خریدنے کی خواہش رکھنے والوں کے   لیے شرائط و ضوابط:

  • ایجنسی کی رکنیت شروع کرنے کے  لیے ماہنامہ میگزین کی 5 کاپیوں کا کم از کم آرڈر.
  • رسائل کی کاپیاں خریدنے کے لیے کمیشن کی شرح:
    (a) پانچ کاپیوں تک صفر
    (b) 10 سے 25 کاپیوں تک 25%
    (c) 26 سے 50 کاپیوں تک 30%
    (d) 51 سے 100 کاپیوں تک 35%
    (e) 100 سے زیادہ کاپیوں کے لیے 40%
  • ڈاک کے ذریعہ رسالوں کے   پیکٹ بھیجنے کے  لیے پوسٹل چارجز کمیشن سے کاٹے جائیں گے۔ لاگت کی بقیہ رقم آپ کے پوسٹ آفس کو وی پی پی (ویلیو پیئبل پوسٹ) کے ذریعہ میگزین کا پیکٹ حاصل کرنے کے لیے ادا کی جائے گی۔
  • آرڈر کے ساتھ ’’ایوانِ اردو‘‘ کے لیے فی کاپی   پندرہ روپے اور ’’امنگ‘‘ کے لیے فی کاپی آٹھ روپے بطورِ زرِ ضمانت   بذریعہ منی آرڈر یا بینک ڈرافٹ جو سکریٹری اردو اکادمی، دہلی کے نام ہو، بھیجنا لازمی ہے   ورنہ ایجنسی کے خط پر غور نہیں کیا جاسکے گا۔ چیک صرف دہلی کے برانچ کا ہی قابلِ قبول ہوگا۔
  • سکیورٹی منی اردو اکادمی، دہلی کے پاس اس وقت تک رکھی جاتی ہے جب تک ایجنسی میگزین کی خریداری جاری رکھتی ہے۔ ایجنسی کی طرف سے خریداری بند کرنے کی صورت میں سکیورٹی کی رقم ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کردہ اکاؤنٹ کی تفصیل پر ایجنسیوں کو بھیجی جائے گی ۔
  • اگر ایجنسی میگزین کے وی پی پی   پیکٹ نہیں لیتی ہے تو واپسی پر ڈاک کے نقصان وغیرہ کی تلافی سکیورٹی ڈپازٹ سے کی جائے گی اور باقی رقم ایجنسی کے بند ہونے پر واپس کردی جائے گی۔