Your preferred website language

آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ کی زبان

اردو اکادمی دہلی ہرسال اردو  ڈراما فیسٹول کا اہتمام کرتی ہے۔ اس فیسٹول میں خاص طور پریہ خیال رکھا جاتا ہے کہ ایسے ڈرامے   پیش کرائے جائیں جو ناظرین کے ذوق کی تسکین کرنے کے ساتھ ساتھ اردو   تہذیب و ثقافت کی نمائندگی بھی کرتے ہوں اور   ڈراموں میں موجودہ عصری مسائل بھی پیش  کیے جاتے ہیں تاکہ نئی نسل ڈرامے کے اسرار و رموز اور اداکاری کے فن سے واقف ہو سکیں ۔اس کے علاوہ ممتاز ادبا و شعرا اور ڈراما نگاروں کے یومِ   پیدائش یا یومِ وفات کی مناسبت سے بھی ڈرامے منعقد کرائے جاتے ہیں ،جو اکادمی کے   بنیادی مقصد اردو کے فروغ کا ذریعہ   بنتے ہیں۔