اردو اکادمی، دہلی کا میمورنڈم آف ایسوسی ایشن
- سوسائٹی کا نام اردو اکادمی، دہلی ہو گا۔
- سوسائٹی کا رجسٹرڈ آفس CPO بلڈنگ، کشمیری گیٹ، دہلی110006 ہوگا۔
3. سوسائٹی کے اغراض و مقاصد:
- 3(i) دہلی کی لسانی تہذیب کے اہم حصے کے طور پر اردو زبان و ادب کا تحفظ فراہم کرنا اور فروغ دینا
- 3(ii) ادبی اور علمی لیاقت کے اصل کاموں اور بچوں کی کتابوں کی حوصلہ افزائی اور اشاعت ۔
- 3(iii) اردو میں ادبی ، سائنسی اور  ' دوسرے موضوعات سے متعلق ایسی کتابوں کا ترجمہ جن کا ابھی تک اردو زبان میں تر جمہ نہ ہوا ہو۔
- 3(iv) اردو میں حوالہ جات سے متعلق کتابوں کی تیاری اور اشاعت۔
- 3(v) صحیح ترتیب و تدوین کے بعد اردو ادب کی کتابیں شا ئع کرنا
- 3(vi) اردو کے غیر مطبوعہ معیاری ادب کو شا ئع کرنا
- 3(vii) اردو کے مستحق مصنفین کو ان کے کام کی اشاعت میں مد د کرنا۔
- 3(viii) اردو کے عمر رسیدہ اور مستحق مصنفین کی ماہانہ مالی اعانت
- 3(ix) گزشتہ ایک سال کے دوران شا ئع ہونے والی اردو تخلیقات کے مصنفین کو ایوارڈ دینا۔
- 3(x) اردو اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک مقررہ مدت کے لیے مالی امداد سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا۔
- 3(xi) مشہور اسکالروں اور دوسری اہم شخصیتوں کو جلسوں کو خطاب کرنے کے لیے دعوت دینا۔
- 3(xii) ادبی موضوعات پر سیمینار، سمپوزیم، کانفرنسیں اور نشستیں منعقد کرنا جن میں عالمی ادبی رجحانات کے پس منظر میں اردو کے مسائل پر بحث و مباحثہ، اسی کے ساتھ اردو کی تدریس اور اس کے استعمال سے متعلق سرکاری احکامات کی تعمیل و تکمیل کا جا ئزہ اور ا ن مقاصد کی تکمیل کے لیے ایسی مختلف ادبی اور تہذیبی تنظیموں کو مالی اعانت دینا جو اس طرح کی نشستیں منعقد کرتی ہیں۔
- 3(xiii) اردو میں اعلیٰ معیار کے رسالے، جریدے اور اسی طرح کی دوسری مطبوعات کی اشاعت کرنا ۔
- 3(xiv) قواعد کے تحت مطبوعات کو رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے کا انتظام کرنا ۔
- 3(x)(v) اکادمی کے لیے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد حاصل کرنا لیکن شرط یہ ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کے حصول سے پہلے دہلی سرکار کی پیشگی منظوری ضروری ہوگی۔
- 3(x)(vi) اردو کی تعلیم، اس کے استعمال اور سرکاری احکامات کی تکمیل میں حائل دشواریوں اور اردو بو لنے والوں کے مطالبوں کو دہلی سرکار کے علم میں لانا۔
- 3(x)(vii) ا یسے تمام جا ئز اقدامات کرنا اور قانونی کارروائیاں کرنا جس سے مذکورہ مقاصد کے فروغ و تعمیل میں مد د مل سکتی ہو۔
- 3(x)(viii) سوسائٹی کی ساری آمدنی سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے ہی خرچ کرنا۔