حکومتِ دہلی نے سنہ 1981 میں دہلی کے لسانی اور ثقافتی ورثے کے ایک اہم جز کے طور پر اردو زبان اور تہذیب کے فروغ اور ارتقا کے    لیے اردو، دہلی قائم کی۔ اکادمی اردو ادب اور لسانی تہذیب کے تحفظ اور ترقی کے    لیے ہمہ جہتی اقدامات کرتی ہیں جن میں اشاعتِ کتب، انعامات کی پیشکش، وظائف کا اجرا، ادبی، صحافتی تقریبات اور سمینارز اور لیکچرز کا انعقاد شامل ہے۔ مزید برآں اکادمی اردو زبان شناسی، خطاطی اور کمپیوٹر اپلی کیشن کے معیاری کورسیز فراہم کرتی ہے اور طلبہ کے    لیے علمی اور ادبی مقا    بلے اور کیمپس منعقد کرتی ہے۔